نئی دہلی : حکومت نے ملک میں آئی ٹی ہارڈ ویئر کے مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کیلئے 7350 کروڑ روپئے کے پروڈکشن پر مبنی ’پروتساہن یوجنا‘ (حوصلہ افزائی کا منصوبہ) کو منظوری دی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیب لیٹ اور آل اِن وَن پرسنل کمپیوٹر’ اور سرور پر زور ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں چہارشنبہ کو یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد الیکٹرونکس اور آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ حکومت کا ارادہ ملک میں آئی ٹی ہارڈ ویئر کا پروڈکشن بڑھانا اور اس کے ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔