چینائی : حیدرآباد سن رائزرس کو آج آئی پی ایل کے ایک میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اِس میچ میں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹوں پر 187 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم 20 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 177 رنز ہی اسکور کرپائی اور اُس کو 10 رنز سے شکست ہوئی۔ کولکتہ کے نتیش رانا کو 80 رنوں کی شاندار اننگز پر میان آف دی میچ قرار دیا گیا۔