آئی پی ایل میں عمدہ کارکردگی نے دباؤ کم کیا: سمیع

   

سڈنی: ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع کا خیال ہے کہ آئی پی ایل 2020 میں عمدہ کارکردگی نے ان پر سے دباؤ کو کم کیا ہے اور اس سے انہیں آسٹریلیا کی آئندہ سیریز کی تیاری میں مدد ملے گی۔سمیع نے کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں 20 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے ڈبل سپر اوور میں پانچ رن بچانا بھی شامل ہے۔سمیع نے کہا کہ آئی پی ایل میں کارکردگی سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ میں اب بغیر کسی دباؤ کے آنے والی سیریز کی تیاری کرسکتا ہوں۔ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔