آئی پی ایل: نئی ٹیم 3 سے 4 ہزار کروڑ روپے میں فروخت کا امکان

   

ممبئی: آئی پی ایل کی 2 نئی ٹیموں کی قیمت فی کس 3 سے 4 ہزار کروڑ روپے لگنے کی توقع ہورہی ہے۔بی سی سی آئی نے حال ہی میں آئی پی ایل کی نئی فرنچائزز کی فروخت کا اعلان کیا تھا، نیلامی 25 اکتوبر کو ہوگی، ایک ٹیم کی بنیادی قیمت 2 ہزار کروڑ روپے مقرر کردی گئی،البتہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ اپنی بنیادی قیمت سے بھی 50 سے 70 گنا زائد قیمت پر فروخت ہوں گی۔پنجاب کنگز کے شریک مالک نیس واڈیا نے کہاکہ نئی ٹیموں کی فروخت کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔