نئی دہلی ۔ بی سی سی آئی کے سربراہ سورو گنگولی نے ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے باوجود آئی پی ایل کروانے کو درست فیصلہ قرار دیا۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل اس لئے ملتوی کیا کیونکہ کورونا وائرس معاملات اب حد سے زیادہ بڑھ رہے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئی پی ایل کروانا ایک غلطی ہے جس پر انھوں نے جواب دیا کہ جب ہم نے اس ایونٹ کو کروانے کا فیصلہ کیا تھا کہ تب معاملات اتنے زیادہ نہیں تھے، ہم نے تو اس سے قبل انگلینڈ کی بھی کامیاب میزبانی بھی کی تھی ۔ خیال رہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی کرکٹ لیگ ایسے موقع پر ملتوی کرنا پڑی جب ہندوستان میں یومیہ 4 لاکھ نئے مریض جبکہ اموات 4 ہزار تک پہنچ گئیں۔ ٹورنمنٹ میں شامل کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران سمیت 10 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ بائیو سیکیور ببل کس طرح ٹوٹا، اس حوالے سے سوال کے جواب میں سورو گنگولی نے کہا ہے کہ یہ کہنا کافی مشکل ہے کہ بائیو سیکیور ببل میں کورونا وائرس کیسے داخل ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ پیشہ ور لوگ بائیو ببل کو دیکھ رہے تھے، تاہم دنیا میں کوئی بھی کھیل وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ اپنی بات کو درست ثابت کرنے کے لیے انھوں مثال کے لیے انگلینڈ میں جاری انگلش پریمیئر لیگ کی مثال دی۔یادر ہے کہ آئی پی ایل 2021 کورونا کے وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔