آئی پی ایل کیلئے 30-40 دن کی ونڈو درکار

   

نئی دہلی۔16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان اور دنیا بھر کے کرکٹر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے انعقاد کو لے کر خاصے بیتاب ہیں اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو بیشمار دولت سے بھرپور اس ٹی -20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے 30 -40 دن کی ونڈو کی ضرورت ہے۔اگر اس سال آئی پی ایل کا انعقاد نہیں ہو پاتا ہے تو بی سی سی آئی کو 4000 کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔آئی پی ایل نہ ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کو بھی ان کا کروڑوں روپیہ نہیں ملے گا۔آئی پی ایل کو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے یہ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔سری لنکا اور متحدہ عرب امارات نے آئی پی ایل کو اپنے یہاں منعقد کرنے کی بھی پیشکش کی ہے لیکن آئی پی ایل خود ونڈو کی تلاش میں ہے۔بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل کا کہنا ہے کہ حکومت ہند نے سفر کی پابندی لگا رکھی ہیں لہذا آپ سفر نہیں کر سکتے۔