حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا ہے کہ ہائی ہاک موبائیل ایپ نے سٹی پولیس کو 6 لاکھ روپئے مالیتی 67 مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرنے میں مدد کی ہے۔ شہریوں کے ساتھ دوستانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں پولسنگ کے لئے جنوری 2015 ء میں یہ موبائیل ایپ متعارف کیا گیا تھا۔