آبنائے ہرمز: امریکی مشن میں امکانی جرمن شمولیت پر شبہات

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے جرمنی کو آبنائے ہرمز کے مشن میں شامل ہونے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ اس مناسبت سے جرمنی کے حکومتی اور سیاسی حلقے ابھی تک کسی ایک موقف پر متفق دکھائی نہیں دیتے۔جرمنی کے نائب چانسلر اور وزیر خزانہ اولاف شولس نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے علاقے کے لیے عسکری مشن میں شامل ہونے کی امریکی درخواست پر گہرے شبہات رکھتے ہیں۔ ملکی نائب چانسلر نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ اس خطے میں عسکری کشیدگی سے ہر ممکن طریقے سے گریز کیا جائے۔ شولس کے مطابق آبنائے ہرمز کا یہ مشن خطرے کا حامل ہے اور کسی بڑے تنازعے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے خطرے کے تناظر ہی میں وہ اسے مناسب خیال نہیں کرتے۔