٭ ممبئی : مہاراشٹرا اے سی بی نے این سی پی قائد اجیت پوار کو آبپاشی اسکام مقدمہ میں بے قصور قرار دیا تھا۔ 27 نومبر کو عدالت میں حلف نامہ داخل کردیا گیا جبکہ ایک دن قبل بی جے پی کے دیویندر فرنویس بحیثیت چیف منسٹر مستعفی ہوچکے تھے۔ 32 آبپاشی پراجکٹس کی جملہ مالیت 17,700 کروڑ روپئے ہے جبکہ اجیت ریاستی وزیر آبی وسائل تھے اور یہ تمام پراجکٹس علاقہ ودربھ میں شروع کئے گئے تھے۔