آبپاشی روکنے کی اطلاعات بے بنیاد ، بھوٹان کی وضاحت

   

Ferty9 Clinic

تھمپو : بھوٹان نے جمعہ کو ایسی میڈیا رپورٹس مسترد کردیئے جس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ اس نے آسام میں کسانوں کیلئے آبپاشی والے پانی کی سربراہی روک دی ہے۔ تھمپو حکومت نے ایسی اطلاعات کو بالکلیہ بے بنیاد اور مفادات حاصلہ کی جانب سے مایوسانہ کوشش قرار دیا کہ ہندوستان کے غلط فہمی پیدا کی جاسکے۔ بھوٹان کی وزارت امورخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ 24 جون 2020ء سے ہندوستان میں کئی نیوز آرٹیکلس شائع کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ بھوٹان نے پانی کے راستے بند کردیئے جس سے آسام کے بعض اضلاع میں آبپاشی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ وزارت نے وضاحت کی کہ یہ خبریں بالکلیہ غیردرست ہیں اور پانی کا بہاؤ سیزن کے اس وقت روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔