آتشزدگی کے بعد لیسبوس میں مہاجرین کی نئی خیمہ بستی میں منتقلی

   

Ferty9 Clinic

لیسبوس : یونانی جزیرے لیسبوس میں پھنسے مہاجرین میں سے 9000کو ایک عارضی خیمہ بستی میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ افراد 10روز قبل موریا کی مہاجر بستی میں آتشزدگی کے بعد سے امداد کے منتظر تھے۔ 9 ستمبر کو موریا کی مہاجر بستی میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کی وجہ سے 12000 تارکین وطن سے چھت چھن گئی تھی۔