آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروخت پر پابندی لگنی چاہیئے: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں امریکہ میں آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروخت کی ممانعت کیلیے پر عزم ہوں۔بائیڈن نے پینسیلوانیا میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ملک بھر میں مسلح جرائم میںکمی اور ان کی روک تھام کے لیے ہم نے مزید محفوظ امریکہ نامی ایک منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔امریکی صدر نے ملک میں مسلح جرائم میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے سال 1994 میں بطور سینیٹر آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروخت پر ممانعت کا مسئلہ اٹھایا تھا، میں آج بھی اس فیصلے پر قائم ہوں۔ واضح رہیکہ حالیہ عرصے کے دوران امریکہ بھر میں مسلح جرائم میں اضافے کے پیش نظر جون میں ایک اسلحے سے متعلق ایک سلامتی بل منظور کیا گیا تھا۔