آج آسٹریلیا ۔ سری لنکا ٹی 20

   

ملبورن 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم نے آئندہ برس اپنے گھریلو میدانوں میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے ضمن میں کل یہاں مہمان سری لنکائی ٹیم کے خلاف ہونے والے پہلے ٹی 20 مقابلہ میں اپنے سب سے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں اوپنر ڈیوڈ وارنر اور سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو دوبارہ موقع دیا ہے جبکہ میزبان کپتان ارون پنچ بھی فٹنس حاصل کرنے کے بعد ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ اسمتھ اور وارنر کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اُٹھانے کے خواہاں ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے خلاف 3-0 کی کامیابی حاصل کرنے والی سری لنکائی ٹیم کے بھی حوصلے کافی بلند ہیںاور وہ کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔