آج ایشز کا دوسرا ٹسٹ،اینڈرسن کی واپسی

   

ایڈیلیڈ۔ انگلینڈ نے جمی اینڈرسن اور اسپنر جیک لیچ کو ایڈیلیڈ اوول میں جمعرات 16 دسمبر کو شروع ہونے والے دوسرے ایشز ٹسٹ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا۔تاہم فاسٹ بولر مارک ووڈکوگلابی گیند کے ٹسٹ کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولروں میں دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے 39 سالہ اینڈرسن گابا ٹسٹ میں کھیلے گئے ابتدائی ٹسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، جسے مہمان ٹیم نے نو وکٹوں سے کھودیا۔اس کے بعد اسٹورٹ براڈ اور اینڈرسن دونوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے اخراج سے مایوس ہیں۔ براڈ گابا ٹسٹ کے لئے 12 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں تھے لیکن انہیں پلیئنگ الیون سے باہرکردیا گیا تھا۔براڈ اور اس کے سینئر ساتھی اینڈرسن کے ساتھ اب 12 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں، گلابی گیند کے ٹسٹ کے لیے دونوں پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹاس پر پلیئنگ الیون کا نام دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لنکا شائر کے فاسٹ بولرجیمز اینڈرسن کو برسبین میں پہلے ٹسٹ سے محروم ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈرہم کے سیمر مارک ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔ ٹاس پر فائنل الیون کی تصدیق کی جائے گی۔دوسرے ایشز ٹسٹ کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ: جو روٹ (کپتان)، جمی اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، جوس بٹلر، حسیب حمید، جیک لیچ، ڈیوڈ مالان، اولی پوپ، اولی رابنسن، بین اسٹوکس اورکرس ووکس۔