حیدرآباد 27 مارچ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ آٹو ڈرائیورس یونین جے اے سی نے 28 مارچ کو ایک روزہ آٹو بند اور ٹرانسپورٹ آفس خیریت آباد پر دھرنا پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ کل 28 مارچ کو آٹو بند رہے گا اور 11 بجے دن خیریت آباد آر ٹی آو آفس پر دھرنا پروگرام منعقد کیا جائیگا ۔ مسٹر امان اللہ خان کنوینر جے اے سی نے تمام آٹو ڈرائیورس وغیرہ سے اس بندکو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔