ملک بھر میں ایک لاکھ 70 ہزار طلبا امتحان لکھیں گے
حیدرآباد 2 اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) جے ای ای
JEE
اڈوانسڈ امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ 3 اکٹوبر کو ملک بھر میں اس امتحان کیئکیلئے طلبہ کو راحت فراہم کی جارہی ہے ۔ امتحانی مرکز پر اپنے مقام کی تلاش نہیں کرنے پڑیگی بلکہ ہال ٹکٹ پر موجودہ بار کوڈ سے اس کا بہ آسانی پتہ چل جائے گا ۔ مرکز پر موجودہ عملہ بار کوڈ کو اسکیان کرنے کے بعد رہنمائی کریگا ۔ کورونا کے پیش نظر امتحان مراکز پر طلبہ کی بھیڑ کو روکنے ایسا کیا گیا ہے ۔ اس طریقہ کار کو آئی آئی ٹی کھرگپور نے رائج کیا ۔ کمپیوٹر کے پاس ایک رف نوٹ بک دستیاب رہے گی ۔ دوپہر میں 2 امتحان کے آغاز کے ساتھ ہی ہال ٹکٹ اور کوویڈ سے متعلق تصدیقی پیپر ممتحن کو دینا ہوگا ۔ پیپر 1 اور پیپر 2 کتنے نشانات پر مشتمل ہوگا اور کتنے سوالات رہیں گے اس کی کوئی اطلاع نہیں رہے گی جو اڈوانسڈ کی خصوصیت ہے ۔ ملک میں 16 ہزار نشستوں کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار طلبہ ہیں ۔ دونوں تلگو ریاستوں سے 25 ہزار طلبہ قسمت آزمائیں گے ۔ تلنگانہ سے 44 ہزار اور اے پی سے 30 ہزار طلبہ شرکت کررہے ہیں ۔ تلنگانہ کے 15 شہروں میں آن لائن یہ امتحان ہوگا ۔ اہلتی ٹسٹ میں 2 لاکھ 50 ہزار طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ جن میں ایک لاکھ 70 ہزار طلبہ امتحان میں شرکت کررہے ہیں ۔ جے ای ای اڈوانسڈ میں کامیاب طلبہ کے درمیان ملک کی 23 آئی آئی ٹی میں انجینئرنگ کیلئے مقابلہ رہے گا ۔ آئی آئی کھرگپور نے بتایا کہ نتائج کا اعلان 15 اکٹوبر کو کیا جائے گا ۔ ع