آج سیاسی بم گراؤں گا ، فڈنویس کو وارننگ

,

   

Ferty9 Clinic

سابق چیف منسٹر کے انڈر ورلڈ سے روابط ، نواب ملک کا دعویٰ
ممبئی : سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کے تعلق سے ریاستی وزیر نواب ملک نے آج کہاکہ وہ کل چہارشنبہ کو ’’ہائیڈروجن بم‘‘ گرائیں گے جو بی جے پی لیڈر کو دہلاکر رکھ دے گا۔ نواب ملک نے وعدہ کیاکہ وہ سچائی کا سیاسی بم گرائیں گے جو انڈر ورلڈ کے ساتھ فڈنویس کے روابط کا پردہ فاش کردے گا۔ دوسری طرف فڈنویس نے اپنے حالیہ الزام کا اعادہ کیا اور کہاکہ خود نواب ملک انڈر ورلڈ سے تعلقات رکھتے ہیں اور اِس رابطے کا اُنھوں نے ’’ثبوت‘‘ پیش کیا۔ نواب ملک نے زبردست ردعمل میں کہاکہ وہ فڈنویس کے بارے میں بڑے انکشافات کریں گے جس پر بی جے پی لیڈر کی سیاسی ساکھ کا متاثر ہونا یقینی ہے۔