آج سے مزید 84 ٹرینیں منسوخ

   

جملہ تعداد 155 ہوگئی۔ 31 مارچ تک عمل آوری
نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز نے 20 اور 31 مارچ کے دوران چلائی جانے والی 84 ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اس طرح کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر منسوخ کی گئی ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر 155 ہوگئی ہے۔ ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ 84 ٹرینوں کی کل رات نشاندہی کی گئی اور ان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر 20 مارچ سے عمل ہوگا۔ ان ٹرینوں میں آئی آر سی ٹی سی کی آپریٹ کی جانے والی دو تیجاس اکسپریس ٹرینیں بھی شامل ہیں اور ایک ہمسفر اکسپریس ٹرین بھی منسوخ کی گئی ہے۔ ریلوے عہدیداروں نے بتایا کہ منسوخ شدہ 155 ٹرینوں کے ٹکٹس رکھنے والے مسافرین کو انفرادی طور پر اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں کے لئے منسوخی کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔