آج سے60 سال کے افراد کومفت کورونا ویکسین

,

   

کسی بھی مرض میں مبتلا 45سال سے زیادہ عمرکے افرادکی بھی ٹیکہ اندازی کا پروگرام
نئی دہلی: مودی حکومت نے 60 سال سے زیادہ عمر اور کسی دوسری بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا وائرس کا ٹیکہ یکم مارچ سے لگا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور کسی دوسری بیماری میں مبتلاا 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد یکم مارچ سے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ کورونا وائرس کا ٹیکہ سرکاری مراکز پر مفت لگایا جائے گا۔ وہیں پرائیویٹ کلینکوں اور سینٹروں پر انہیں اس کیلئے رقم ادا کرنی پڑے گی۔ لیکن سنگین بیماری سے متاثر 45 سال کی عمر سے زیادہ کے افراد کو اس کیلئے دستخط شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی ، جس میں ان کی بیماری کی تفصیلات ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک فہرست جاری کی جائے گی ، جس میں بتایا جائے گا کہ کون کون سی بیماریاں سنگین کے زمرہ میں شامل ہوں گی۔ لیکن اس میں دل کی پرانی بیماریاں ، پھیپھڑے ، کڈنی اور لیور ، اس کے علاوہ ڈائبٹیز ، کینسر اور سنگین استھما والے لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔