کل نعتیہ و منقبتی مشاعرہ، ممتاز شعراء کرام کی شرکت
حیدرآباد24 جنوری (پریس نوٹ) ۔ علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے بانی شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیز کا سالانہ عرس و جلسہ تقسیم اسناد‘ عطاے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ حسب عمل در آمد قدیم مقرر ہے ۔ ہفتہ25 ؍جنوری2020 ء کو بعد نماز عصر قران خوانی و چادر گل برمزار بانی جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیزپیش کی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد ‘دستاربندی و عطائے خلعت بصدارت مولانا سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔ مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ‘شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خطبہ استقبالیہ دیں گے‘بزبان اردو‘اور بزبان عربی ‘بزبان انگلش طلبہ جامعہ کی تقاریر ہوںگی ‘ تعلیمی رپورٹ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ پیش کریں گے ۔مالی رپورٹ جناب سید احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ پیش کریں گے ۔ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ مولانا محمد انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ بیان کریں گے ۔ فاضلین جامعہ و حفاظ جامعہ کی خلعت دستار بندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آے گی ۔ تقسیم اسناد انعامات اور گولڈ میڈل بدست حضرت امیر جامعہ نظامیہ عمل میں آے گی۔ سال حال جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طلبہ اور کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ کی امتیازی کامیاب طالبات کو گولڈ میڈل دئے جائیں گے۔ 26 ؍جنوری کو بعد نماز عشاء طلبا جامعہ کے زیر اہتمام نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ممتاز مدعوشعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے ۔ مولوی سید احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ نے علماء کرام ‘مشائخ عظام طلبہ قدیم اور عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔