آدتیہ ٹھاکرے کی وزارت کا ہوگا آڈٹ!

   

نئی دہلی: مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کیلئے بُری خبر سامنے آرہی ہے۔ مرکزی حکومت نے آدتیہ کی وزارت کے آڈٹ کی ہدایت جاری کردی ہے۔ آدتیہ کے ذریعہ گزشتہ ڈھائی سال میں جو بھی کام کیے گئے ہیں، اُس کا آڈٹ کیا جائیگا۔ اپنی حکومت میں اُدھو نے بیٹے آدتیہ کو وزیر ماحولیات بنایا تھا۔ اب جب کہ مہاراشٹرا میں اقتدار کی تبدیلی ہو چکی ہے، تو بی جے پی اور ٹھاکرے فیملی میں تلخیاں بڑھتی ہوئی معلوم ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں بی جے پی اراکین اسمبلی کی مدد سے شیوسینا کے باغی رکن اسمبلی ایکناتھ شنڈے نے مہاراشٹرا کے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔ شنڈے کے ساتھ شیوسینا کے تقریباً 40 اراکین اسمبلی بھی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ادھو کو وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنی پڑی۔ ادھو کے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی ٹھاکرے فیملی کیلئے پریشانیاں بڑھنے لگیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کی طرف سے وزارت ماحولیات میں آدتیہ کے ذریعہ کیے گئے کاموں کے آڈٹ کو کئی لوگ انتقامی سیاست پر مبنی بتا رہے ہیں۔