نئی دہلی 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نے آج ایک بِل کو منظوری دی جو بینک کھاتے کھولنے اور موبائیل فون کنکشن حاصل کرنے کے لئے شناخت کے ثبوت کے طور پر آدھار کے رضاکارانہ استعمال کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔ آدھار اور دیگر قوانین (ترمیمی) بِل 2019 ء کو ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا جبکہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے ایوان کو یقین دلایا کہ آدھارضاکارانہ ہے اور مطلع کیاکہ اِس کو استعمال کرنے سے قبل بائیو میٹرک آئیڈنٹیٹی ہولڈر کی اجازت حاصل کرنا ہوگا ۔یہ بِل آدھار ڈیٹا خفیہ طور پر جمع کرنے پر ایک کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کرتا ہے۔
