حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آدھا گھنٹہ پارکنگ کیلئے 500 روپے فیس وصول کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنوی کو ٹوئیٹ کرکے پارکنگ فیس زیادہ وصول کرنے کی شکایت کی اور عہدیداروں کو الرٹ کرنے کی اپیل کی۔ ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر اے کے جیرتھ نے 4 نومبر کو کسی کام سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچے اور پارکنگ میں گاڑی کو پارک کیا۔ اپنا کام کرکے جیسے ہی وہ پارکنگ پہنچے انہیں تھمائے گئے فیس بل سے وہ پریشان ہوگئے۔ صرف 31 منٹ پارکنگ کیلئے 500 روپے وصول کرنے پر تعجب کا اظہار کیا۔ تاہم انتظامیہ نے ایک نہیں سنی اور 500 روپ وصول کئے ۔ جس میں پارکنگ فیس 423.73 روپے سی جی ایس ٹی و ایس جی ایس ٹی کے 38.14 روپے وصولے گئے ۔ ریٹائرڈ آفیسر نے ٹوئٹر کے ذریعہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے شکایت کی جس پر کے ٹی آر نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ اس کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے سے ٹوئٹر پر اس کی شکایت کی۔ ن
