حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے آدی بٹلہ پولیس حدود میں اجتماعی عصمت ریزی کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آدی بٹلہ کے علاقہ ترکایمجال میں ایک خاتون کی 4 نوجوانوں نے اجتماعی عصمت ریزی کی اور فرار ہوگئے۔ تاہم آدی بٹلہ پولیس اس واقعہ کی مکمل تحقیقات میں مصروف ہوگئی اور خاتون کی شناخت کو راز میں رکھتے ہوئے واقعہ کی حقیقت اور خاطیوں کی گرفتاری کے اقدامات جاری ہیں۔