حیدرآباد : /9 جنوری (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے مرغ بازی میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 13 مرغے اور نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ۔ پولیس کے مطابق سنکرانتی تہوار کے موقع پر مرغ بازی عام دیکھی جاتی ہے اور اس پر جوا چلایا جاتا ہے ۔ آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں آندھراپردیش کے ضلع اونگول سے تعلق رکھنے والے کے کوٹیا نے اپنے 9 ساتھیوں اور دیگر افراد کی مدد سے مرغ بازی میں ملوث ہوا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر اسپیشل آپریشن ٹیم نے پریس کالونی نادرگل علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 13 مرغے ، 49 ہزار نقد رقم ، موٹر سائیکلیں ، موبائیل فونس وغیرہ بھی ضبط کرلئے اور ان کے خلاف مزید کارروائی کیلئے آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔ ب