آذربائیجان، ایران کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

   

باکو : آذربائیجان اور ایران کے وزرائے خارجہ، جیہون بائرام اوف اور حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔یہ بحث اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ حال ہی میں نظر آنے والی بیان بازی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی سطح کے مطابق نہیں ہے ۔ستمبر کے وسط میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ ایرانی حکام کو شبہ ہے کہ آذربائیجان ایران کے علاقائی حریف اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے ۔ ایران نے اسرائیل پر آذربائیجان کے ذریعہ ایرانی سرحدوں کے قریب جانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ناگورنو کراباخ کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ساتھ ہی ساتھ باکو اور تہران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کو ہوا دی گئی ۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ حالت پر تبادلہ خیال کیا۔پارٹیوں نے نوٹ کیاکہ حال ہی میں دیکھی گئی بیان بازی ہمارے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی سطح سے مطابقت نہیں رکھتی اور تمام اختلافات کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہیے ۔