نئی دہلی 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے مبینہ طور پر تیل صاف کرنے کے اور پٹرول سے کیمیائی مصنوعات تیار کرنے کے کارخانے کی لاگت جو سعودی عرب اور ابوظہبی کے مشترکہ تعاون سے قائم کیا جائے گا، 44 کھرب امریکی ڈالر سے 36 فیصد اضافہ کرکے اسے 60 کھرب امریکی ڈالر کردیا۔ یہ قبل ازیں احتجاجی مظاہروں کا نتیجہ ہے جس سے مجبور ہوکر کارخانے کا محل وقوع تبدیل کردیا گیا تھا۔
