آرامکو کی ابتدائی عوامی پیشکش کا عنقریب اعلان: وزیر توانائی

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ابتدائی عوامی پیشکش (انیشیل پبلک آفرنگ) جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا جس کا تعلق سعودی کی تیل کمپنی آرامکو سے ہے، اس کا جلد ہی اعلان کرنے کے بارے میں مملکت سعودی کے وزیر توانائی نے تیقن دیا۔ آج دنیا میں جتنا خام تیل پیدا کیا جاتا ہے اس کا دس فیصد حصہ آرامکو کمپنی پیدا کرتی ہے اور 2018ء میں یہ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش تیل کمپنی ثابت ہوئی تھی۔