آرسنل بمقابلہ چیلسی ، ایف اے فٹبال کا آج فائنل

   

لندن۔ ایف اے فٹ بال کپ ٹورنمنٹ کے 139 ایڈیشن کا فائنل میچ آرسنل اور چیلسی کے درمیان ہفتہ کو انگلینڈ کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آرسنل اور چیلسی نے ایف اے کپ ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں بالترتیب دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی ہے ۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دی تھی۔دوسرے سیمی فائنل میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 3-1 گول سے شکست دی تھی۔