آرسی بی کے ڈینئل سیمس کورونا سے متاثر، پڈیکل ٹیم میں شامل

   

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلورو کے آسٹریلیائی آل راونڈر ڈینئل سیمس کوویڈ۔ 19 مثبت پائے گئے ہیں جبکہ دیودت پڈیکل کورونا سے باہر آکر واپس ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔فرنچائزی نے گزشتہ روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیمس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سیمس بنگلورو ٹیم کے ساتھ گزشتہ تین مئی کو منفی رپورٹ کے ساتھ چینائی میں جڑے تھے لیکن وہ آئی پی ایل کے لازمی ٹسٹنگ عمل میں مثبت پائے گئے ہیں۔ ٹیم ہوٹل میں یہ دوسرا ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا۔ سیمس میں کورونا کی کوئی علامات نظرنہیں آرہی ہے اوراس وقت وہ متعینہ طبی سہولت میں آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔ فرنچائزی نے ساتھ ہی بیان میں کہا کہ بنگلور کی میڈیکل ٹیم سیمس کے مسلسل رابطے میں ہے اور بی سی سی آئی پروٹوکال کے تحت وہ لگاتار سیمس کی صحت کی نگرانی رکھے گی۔اس درمیان آرسی بی نے بتایا کہ دیودت پڈیکل تازہ ٹسٹ میں منفی آنے کے بعد ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔ پڈیکل گزشتہ سیزن میں آرسی بی کے ٹاپ اسکورررہے تھے ۔ وہ 22 مارچ کو مثبت پائے گئے تھے اوربنگلورومیں اپنی رہائش گاہ پر آئسولیشن میں تھے ۔