آرمور: آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 22 نمائندہ کونسلر محمد ظہیر علی کی قیادت میں ڈرین کی ورنگل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹنہ پرگتی پروگرام کے تحت پانچ لاکھ روپئے کی لاگت سے ڈرین کے کاموں کا آغاز جامع مسجد پرکٹ کے روبرو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے وارڈ میں مختلف محلے جات میں ڈرین کے ساتھ ساتھ کلورٹ کے کام بھی انجام دیئے جارہے ہیں۔ اور صاف صفائی ودیگر مزید ترقیاتی کاموں کے متعلق اقدامات کرنے کا اظہار خیال کیا۔ واضح رہے کہ نمائندہ کونسلر محمد ظہیر علی نے کوویڈ ویکسین ( ٹیکہ اندازی ) سے متعلق عوام میں شعور بیداری کی۔ جس سے عوام بلا خوف کوویڈ ٹیکہ بھی لے رہے ہیں۔ انہوں نے وارڈ کے علاوہ آرمور کی عوام سے خواہش کی کہ اس مہلک وباء کے خاتمہ کیلئے تمام کا تعاون درکار ہے۔