آرمور پرکٹ میں میونسپل کمشنر کی جانب سے انہدامی کارروائی

   

چھوٹے تاجرین ، ٹھیلہ بنڈی راں و دیگر بری طرح متاثر، آر ٹی سی دکانات کا بھی انہدام

آرمور۔آرمور میونسپل کے احاطے میں واقع پرکٹ میں میونسپل کمشنر کی جانب سے انہدامی کارروائی پر غریب افراد ذرائع معاش سے محروم۔ آرمور میونسپل کے علاقے پرکٹ میں فٹ پات پر کئی برسوں سے ہوٹل پھولوں کی دوکانات دیگر کاروبار ٹھیلہ بنڈی لگا کر تجارت کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کررہے تھے۔ لیکن میونسپل کمشنر جگدیشور گوڈ نے آج صبح سات بجے سے ہی پولیس عہدیداروں کے ہمراہ انہدامی کارروائی کا آغاز غریب افراد بلبلاتے رہے منت سماجت کی گئی۔ لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں کے مقامی کونسلر محمد ظہیر علی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ آر ٹی سی بس اسٹانڈ پرکٹ کے احاطے میں واقع دوکانوں ہوٹل وغیرہ کو بھی منہدم کردیا گیا۔ یہ لوگ ٹی ایس آر ٹی سی میں ٹنڈر ڈالکر ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہوئے کاروبار کررہے تھے۔ لیکن میونسپل جگدیشور گوڈ نے قابضین کا بہانہ بناتے ہوئے آر ٹی سی دوکانات کو منہدم کردیا گیا۔ آر ٹی سی کی کی اراضی پر کاروبار کرنے والے شیخ یاسین محمد مقیم نے منہدم کرنے والے جے سے بی مشین روکنے کی کوشش کرتے ہوئے مقابل کھڑے ہوگئے۔ اور ان کے آنکھوں میں آنسو جاری ہوگئے۔ پولیس کی مدد سے انھیں زبردستی ہٹاکر حراست میں لیتے ہوئے منہدم کارروائی کی۔ شیخ یاسین ، محمد مقیم اور پاشاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے ہم مقروض ہوچکے ہیں۔ ہم دوکانداروں پر 15 تا 40 لاکھ روپئے قرض ہیں۔ میونسپل کمشنر نے ہمیں کوئی اطلاع نہ دی۔ اور نہ کوئی نوٹس جاری کی انہدامی کارروائی کردی گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں وافراد بے روزگار ہوگئے۔ بتایا گیا کہ یہ تمام کاروبارکونشانہ بناتے ہوئے انہدامی کارروائی کی گئی۔