آرمور کے وارڈز کا جوائنٹ کلکٹر کا دورہ

   

آرمور /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میونسپل کے وارڈ نمبر 21،22 اور دیگر وارڈوں کا جوائنٹ کلکٹر لتا میڈم انچارج عہدیدار (پٹنا پرگتی) شہر کی ترقی پروگرام نے دورہ کیا اور شہر کی ترقی پروگرام میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کونسلر ظہیر علی نے جوائنٹ کلکٹر سے بات کرتے ہوئے وارڈ نمبر 22 کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر شیلجا، میونسپل کونسلر لکی شنکر کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔