آرمینیا میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، 2 ہلاک

   

ماسکو : روس نے کہاکہ آرمینیا میں اِس کے MI-24 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا۔ آذربائیجان سے متصل سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا جس میں عملہ کے دو ارکان ہلاک ہوئے اور دیگر زخمی بتائے گئے ہیں۔ اِس ہیلی کاپٹر کو ایئر ڈیفنس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا گیا ہے۔ روس کے وزیر دفاع نے کہاکہ یہ واقعہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان لڑائی کے دوران پیش آیا۔ دونوں ممالک ناگرونوہ کارا باخ کے متنازعہ علاقہ پر اپنے دعوؤں کے ساتھ لڑرہے ہیں۔