آرمینیا کے زیر تسلط علاقہ آذربائیجان کے حوالے

   

نگورنو کاراباخ: آرمینیا نے اپنے زیر تسلط تین اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کی فاتح فوج کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا نے امن معاہدے کے تحت اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت 3 اضلاع میں سے ایک ضلع اغدام میں آذربائیجان کی فوج فاتحانہ انداز سے داخل ہوئی اور کنٹرول حاصل کرلیا۔امن معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آرمینیا نگورنو کاراباخ کے ایک اور ضلع کالبجاز کو 25 نومبر اور ضلع لاچین کو یکم دسمبر کو آذربائیجان کے حوالے کرے گا جب کہ آذربائیجان نے جنگ کے دوران جن علاقوں کا قبضہ واگزار کروایا تھا وہ آذربائیجان کے پاس ہی رہیں گے۔