باکو: آرمینیا کے وزیر خارجہ نے سابقہ سوویت جمہوریہ میں نیگورنو کاراباخ میں جنگ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے پیشِ نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنگ بندی میں آذربائیجان کے لیے علاقائی فوائد ہیں۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے فیس بک پیج پر زیراب ناتسآانیان کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا جو مئی 2018 سے اس عہدے پر براجمان تھے۔