آرمی پائیلٹس خواتین بھی ہونگی

   

نئی دہلی : ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج نروا نے نے آج بتایا کہ آئندہ سال سے آرمی ایویشن کورز میں پائیلٹس کی حیثیت سے خواتین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ابھی تک خواتین آرمی ایویشن کورز میں صرف گراؤنڈ ڈیوٹی کا حصہ ہیں۔ ویمن پائیلٹس ہیلی کاپٹرس اُڑائیں گی اور سرحدوں کے ساتھ آپریشنس کا حصہ بنیں گی۔ انڈین ایئرفورس میں 10 خاتون فائٹر پائلٹس ہیں۔ بحریہ میں بھی ویمن پائیلٹس ہیں۔