جموں 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 4 دیگر زخمی ہوئے جب ایک خانگی ویان جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں آج صبح جموں ۔ پٹھان کوٹ ہائی وے پر آرمی کی گاڑی میں گھس گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ویان میں 7 افراد سوار تھے جو سامبا سے گھگوال جارہے تھے۔ رات دیر گئے تقریباً ایک بجے سندباری کے قریب آرمی کی گاڑی کو پیچھے سے ویان نے ٹکر دی۔