قطب جنوبی : آرکٹک میں سمندری برف اس سال پھر بہت زیادہ تیز رفتاری سے پگھل رہی ہے۔ ماہرین نے گزشتہ ہفتے وہاں جس سمندری برفانی علاقہ کی پیمائش کی، وہ 3.7 ملین مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ یہ رقبہ 1979 ء کے بعد سے اب تک ناپا گیا دوسرا کم ترین برفانی سمندری رقبہ ہے۔ موسمیاتی اور ارضیاتی ماہرین کے مطابق سمندر میں اس برف کے بہت تیز رفتاری سے پگھلنے کی وجہ زمین کے قطبین کے علاقوں میں پانی اور ہوا کے اوسط درجہ حرارت میں ہونے والا واضح اضافہ بنا۔