آرین خان کے پاس کوئی ڈرگ نہیںملا:با مبے ہائی کورٹ

   

ممبئی:بامبے ہائی کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ فلم اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے پاس سے کسی قسم کا کوئی ڈرگ اورکوئی دیگر قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ آرین خان، ان کے ساتھی ارباز مرچنٹ یا فیشن ماڈل منمن دھمیچا کسی جرم کو انجام دینے کی سازش میں شامل نہیں تھے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اسی بنیاد پر ان لوگوں کو ایک لاکھ روپے کے نجی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے ضمانتی حکم کی تفصیلی کاپی ہفتہ کے روز جاری کی۔ہائی کورٹ نے کہا کہ آرین خان کے فون سے ملے وہاٹس ایپ چیٹ میں کوئی ایسی قابل اعتراض بات نہیں ملی جس سے ثابت ہوتا ہو یا اشارہ ملتا ہو کہ وہ، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا اور دیگر ملزمین نے کوئی جرم کرنے کی سازش رچی ہے۔