آرین کیس میں گواہ گوساوی کی مشکلات میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: فرسکھانہ پولیس اسٹیشن میں درج دھوکہ دہی کے معاملے میں ملزم اور کروز ڈرگز کیس میں این سی بی کا آرزاد گواہ کرن گوساوی کو پونے کی عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ دراصل کل عدالت نے ان کی پولیس حراست میں مزید ایک دن کی توسیع کر دی تھی۔بتا دیں کہ گوساوی کو سب سے پہلے 28 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے 5 نومبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا تھا اور اب اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ دراصل گوساوی پر بیرون ملک نوکری دلانے کے نام پر کچھ لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ سال 2020 میں گوساوی نے تین لوگوں کو ملائیشیا میں نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا۔اس کے بدلے میں اس نے ان لوگوں سے چار لاکھ روپے بھی لیے تھے لیکن وہ نوکری دلانے میں ناکام رہا۔کرن گوساوی اس وقت سرخیوں میں آریا جب آررین خان کی گرفتاری کے بعد اس کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کے بعد پولیس نے فراڈ کیس میں وارنٹ جاری کر دیا۔گوساوی کو کئی دنوں تک مفرور رہنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔