آرین کی گرفتاری کا نیا موڑ، 25 کروڑ رشوت طلب کی گئی

,

   

پربھاکر سیل کا دعویٰ، این سی بی زونل چیف سمیر وانکھیڑے اور دوسرے گواہ پر سنگین الزامات

ممبئی : ممبئی کروز ڈرگس کیس میں کچھ ایسی نئی باتیں سامنے آئی ہیں جو حیرت انگیز ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے خلاف کیس میں پنچ بنائے گئے پربھاکر سیل نے ایک حلف نامہ دے کر بڑے انکشافات کئے ہیں۔ پربھاکر نے این سی بی کے زونل چیف سمیر وانکھیڑے اور دوسرے گواہ کے پی گوساوی پر کئی سنگین الزامات بھی عائد کئے ہیں۔پربھاکر سیل نے اس کیس کے تعلق سے کہا ہے کہ رہائی کے ضمن میں اس نے کے پی گوساوی اور سیم کو 25 کروڑ روپے کی بات کرتے سنا تھا اور 18 کروڑ پر بات بنی، ایسا کہتے سنا۔ پربھاکر کا دعویٰ ہے کہ گوساوی اور سیم نے مبینہ طور پر 8 کروڑ روپے این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کو دینے کی بات کہی تھی۔ پربھاکر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کروز پر دھاوا کرنے کے بعد شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ساتھ کے پی گوساوی اور سیم کو نیلے رنگ کی مرسیڈیز کار میں ایک ساتھ تقریباً 15 منٹ تک بات کرتے اس نے دیکھا تھا۔ پربھاکر نے بتایا کہ اس کے بعد گوساوی نے اسے فون کیا تھا اور بطور پنچ بننے کو کہا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا ہے کہ این سی بی اس سے 10 سادے کاغذ پر دستخط کروائے تھے۔پربھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 50 لاکھ نقدی سے بھرے دو بیگ گوساوی کو دیے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم اکتوبر کو رات 9 بج کر 45 منٹ پر گوساوی نے فون کر کے 2 اکتوبر کی صبح 7.30 بجے تک تیار ہونے اور ایک جگہ پر آنے کو کہا تھا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گوساوی نے اسے کچھ تصویریں دی تھیں اور گرین گیٹ پر ان لوگوں کی پہچان کرنے کے لیے کہا تھا، جو تصویر میں ہیں۔غور کرنے والی بات یہ ہے کہ الزام لگانے والے پربھاکر نے خود کو کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ بتایا ہے۔ کے پی گوساوی وہی شخص ہیں جن کی تصویر آرین خان کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔ گوساوی پرائیویٹ جاسوس ہے۔ دوسری طرف نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسر سمیر وانکھیڑے نے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی معاملت سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ وانکھیڑے نے کہا کہ وہ اس کا سخت جواب دیں گے۔ خبروں کے مطابق آف دی ریکارڈ افسران نے کہا کہ وہ 2 اکتوبر سے پہلے پربھاکر سیل سے کبھی نہیں ملے اور انھیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ وہ کون ہے؟

آرین خان کیس ، گواہ کے الزامات سے ریاست کی سیاست میں ہلچل

ممبئی : آرین خان منشیات کیس کے گواہ پربھاکر سیل کے دعوے کے بعد اس مقدمہ میں نیا موڑ آگیا ہے۔ پربھاکر سیل کے الزام کے بعد شیوسینا اور این سی پی نے ایک بار پھر این سی بی کی کارروائی پر سوال اٹھائے ہیں۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نے ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ پولیس کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔ دوسری جانب این سی پی لیڈر نواب ملک نے لکھا ہے کہ جیت صرف سچائی کی ہوگی۔سنجے راوت نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ معاملہ مہاراشٹرا کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے موضوعِ بحث بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آرین خان کیس میں این سی بی کی جانب سے گواہ سے خالی صفحہ پر دستخط کرنا حیران کن ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خطیر رقم بھی مانگی گئی ہے۔ وزیر داخلہ دلیپ والسے کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پولیس کو اس معاملہ میں از خود نوٹس لینا چاہیے۔ وہیں این سی پی لیڈر نے ٹویٹ کیا ہے کہ صرف سچائی کی جیت ہوگی، ستیہ میو جیتے۔ آرین خان کیس میں پنچ گواہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پربھاکر سیل نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ مہاراشٹرا کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ نشانہ بنانے کیلئے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے این سی پی کی ریاستی صدر و ریاستی وزیر جینت پاٹل نے کہا کہ اس کیس میں این سی بی کی حقیقت عوام کے سامنے آرہی ہے۔ نواب ملک نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے ذریعہ پورے معاملہ کی تحقیقات پر زور دیا۔ کانگریس کی ریاستی صدر ناناپٹولے نے کہا کہ آرین خان کی رہائی کیلئے 25 کروڑ کے مطالبہ نے این سی بی کے رول پر کئی سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ شیوسینا قائد کشور تیواری نے ایجنسی کے خلاف اعلیٰ عدالت کے جج کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پربھاکر نے حلف نامہ میں کہا ہے کہ کے پی گوساوی اور سیم ڈی سوزا کو 18 کروڑ کی ڈیل پر بات کرتے ہوئے سنا ہے،جس میں سمیر وانکھیڑے کو 8 کروڑ دینے کا کہا گیا تھا۔پربھاکر کا دعویٰ ہے کہ این سی بی نے ان سے سات سے آٹھ سادہ کاغذات پر دستخط کروائے تھے، پربھاکر خود کو کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ بتا رہا ہے شاہ رخ خان بی جے پی میں شامل ہوئے تو منشیات چینی بن جائے گی۔این سی پی کاحملہ،کہا،گجرات بندرگاہ کے ڈرگس پر کیا کارروائی ہوئی؟مہاراشٹر کے وزیر چھگن بھجبل نے ہفتہ کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جہاز پر منشیات ضبط کی گئیں۔ اگر مشہور اداکار ایس آرکے زعفرانی پارٹی میں شامل ہو جائیں تو منشیات چینی بن جائے گی۔
غور طلب ہے کہ اس معاملے میں گرفتار ملزمان میں شاہ رخ خان کا بیٹا آرین خان بھی شامل ہے۔بھجبل نے الزام لگایا کہ گجرات کی موندرا بندرگاہ میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑی گئی، لیکن معاملے کی تحقیقات کرنے کے بجائے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو، جو کہ مرکزی ایجنسی ہے، شاہ رخ خان کے پیچھے ہے۔سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر نے طنز کیاہے کہ اگر شاہ رخ خان بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں، تو منشیات شوگر میں بدل جائیں گی۔