آر ایس ایس اور بی جے پی کیخلاف متحد ہوجانے فاروق عبداللہ کی جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل

   

سرینگر 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کے عوام کو طلب کیا اور اُن پر زور دیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے انتشار پسند نظریہ کے خلاف متحد ہوجائیں۔ اُنھوں نے کہاکہ آر ایس ایس آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریاست کے عوام کو نظریاتی ترغیب دینا چاہتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں ماحول مسموم کررہی ہیں لیکن ریاستی عوام رسوا کن تشہیر کی لہر میں نہیں بہیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست گیر سطح پر ہر علاقہ کے عوام انتشار پسند ایجنڈے کے خلاف متحدہ محاذ قائم کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ریاست کے عوام آر ایس ایس اور اِس کے حلیفوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔