آر ایس ایس والینٹرس کو پاسیس کی اجرائی پر اعتراض

   

حیدرآباد ۔ /14 اپریل (سیاست نیوز) راشٹریہ سیوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکنوں کو سرکاری ڈیوٹی کیلئے پاس کی اجرائی پر اعتراض کرتے ہوئے سوشیل انیشیٹیو فار لیگل رمیڈی (غیر سرکاری تنظیم) نے اس سلسلہ میں جواب طلب کیا ہے ۔ اس تنظیم کے سکریٹری ایس جی ایم قادری نے ریاست کے محکمہ مال کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ سوال کیا کہ کس قانونی جواز کے تحت کاماریڈی کے تحصیلدار نے آر ایس ایس کے دو سرگرم کارکن ایس سائی ریڈی اور ایم مورتی کو کوویڈ ۔ 19 کیلئے ایمرجنسی ڈیوٹی پاس جاری کیا تھا ۔ اس تنظیم نے حکومت سے یہ بھی سوال کیا کہ اس قسم کے ڈیوٹی پاسیس کتنے آر ایس ایس کارکنوں کو جاری کئے گئے ہیں ۔ کیا مسلم اور عیسائی تنظیموں کو بھی اس قسم کے پاسیس بھی جاری کئے جاتے ہیں ؟ تحصیلدار کی لاپرواہی پائے جانے پر اس سلسلے میں سخت کارروائی کی جائے ۔