آر ایم پی اسوسی ایشن کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ہومیوپیتھی ادویات کی تقسیم

   

نارائن پیٹ ۔ 14؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ایم پی اسوسی ایشن کی جانب سے نارائن پیٹ کے مضافاتی علاقوں کے عوام میں ہومیوپیتھی کو گولیاں جوکہ کورونا وائرس سے تحفظ اور قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے موثر سمجھی جا رہی ہیں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس کے علاوہ دیہی عوام میں بڑے پیمانے پر ماسک اور سیناٹائزرس بھی تقسیم کئے گئے ۔ آر ایم پی اسوسی ایشن کے ارکان نے قریہ جات بوئن پلی ‘ انتوار ‘ کولم ملی ‘ ایک پلی ‘ میں کورونا وائرس کے متعلق شعور بیدار کیا۔ اور عوام کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ترغیب دی۔ ہر ایک گھنٹہ میں اپنے دونوں ہاتھوں کو صابن سے 20 سکینڈ تک دھونے کے لئے ہدایت کی ۔ اس موقع پر مسٹر سائی ریڈی موضع کولم پلی سرپنچ مسٹر رمیش موضع انتوار سرپنچ کے علاوہ آر ایم پی اسو سی ایشن کے ارکان ڈاکٹر حسین پاشاہ ‘ محمد قاسم علی ‘ سرینواس ‘ ستیش ‘ گوپال ‘ وینکٹ رالمو‘ سبیتا ‘ نارائینا و دیگرموجود تھے۔