نئی دہلی : راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے فرزند تیجسوی یادو کی جمعرات کو دہلی میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تیجسوی یادو نے اپنی دیرینہ ساتھی راشیل گوڈنہو کے ساتھ شادی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 7 برسوں سے دونوں کی دوستی تھی۔ دہلی کے سینک فارمس میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کے علاوہ سیاسی قائدین کی کثیر تعداد شریک تھی جن میں سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو، اُن کی اہلیہ ڈمپل یادو، رکن راجیہ سبھا میسا بھارتی اور دیگر شامل ہیں۔