حیدرآباد19فروری(یواین آئی) تلنگانہ آرٹی سی نے تین کروڑروپئے کے صرفہ سے 9600بسوں کو دوبارہ رنگ کیا ۔منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی وی سی سجنار نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ قبل ازیں نامناسب پوسٹرس اور مخرب اخلاق اشتہارات بسوں پر تھے تاہم اب اشتہارات یا پوسٹرس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔بسوں کو رنگ کرنے کا کام جنوری میں مکمل کرلیاگیا ہے ۔بسوں کو دوبارہ رنگ کرنے کا فیصلہ عوام کی بڑی تعداد بالخصوص خواتین سے مشاورت کے بعد کیاگیا۔سجنار نے کہاکہ کئی خواتین کا کہنا ہے کہ ایسے اشتہارات اور پوسٹرس کی وجہ سے وہ بسوں سے اتر رہی ہیں۔سجنار نے کہاکہ چونکہ اشتہارات کا ذمہ دار کوئی اور ادارہ تھا اسی لئے ایسا ہوتا تھا۔سجنار نے کہا کہ آرٹی سی اپنی خدمات کو بہتر بنانے کوشش کررہا ہے ۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ کسی بھی شکایت کیلئے آرٹی سی عہدیدار سے رابطہ کریں۔