چیف منسٹر کے وعدہ کی تکمیل ،235 کروڑ کی اجرائی کیلئے محکمہ فینانس سے حکمنامہ جاری
حیدرآباد ۔ /11 مارچ (این ایس ایس ) ریاستی حکومت ، آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی مدت کی تنخواہیں جاری کی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی طرف سے کئے گئے وعدہ کے مطابق محکمہ فینانس نے ملازمین آر ٹی سی کی ہڑتال کی مدت کی تنخواہ کی رقم کے طور پر 235 کروڑ روپئے کی اجرائی کیلئے حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے رحمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہیں جاری کئے ہیں جو ہڑتال پر تھے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تنخواہیں اندرون تین دن ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں جمع کردی جائیں گی ۔ وجئے کمار نے کہا کہ ملازمین کو ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت ان کے ساتھ ہے ۔