آر ٹی سی ملازمین کی جاب سکیورٹی کی فائیل پر چیف منسٹر کے دستخط

   

حیدرآباد : ریاستی حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کی جاب سکیورٹی سے متعلق رہنمایانہ خطوط کو قطعیت دے دی۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے فائیل پر آج دستخط کردیئے۔ ماضی میں آر ٹی سی ملازمین نے چیف منسٹر کے علم میں یہ بات لائی تھی کہ مختلف موقعوں پر فرائض کی انجام دہی کے دوران اُنھیں ملازمت سے متعلق غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جارہا تھا۔ اُن کی شکایت پر چیف منسٹر نے تیقن دیا تھا کہ آر ٹی سی ملازمین کو کام کے دوران بغیر کسی ہراسانی ملازمت کے تحفظ کی طمانیت دی جائے گی۔