آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال پر ٹی ایس آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائیز کا ردعمل

   

حیدرآباد ۔ /22 ستمبر (راست) جناب ایم اے رحمن صوفی تلنگانہ ریاستی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آر ٹی سی شدید مالی بحران سے گزررہی ہے اور وزیر اعلیٰ ان حالات میں انجان بنے ہوئے ہیں ۔ ایک ایسا ادارہ جو برسہا برس سے نہ صرف ہندوستان بلکہ ایشیاء میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کئی ایوارڈس لے چکا ہے ۔ آج حکومت کی بے توجہی اور من مانی فیصلوں سے بھاری نقصان میں چل رہا ہے ۔ تلنگانہ حکومت فوری اس کو اپنی تحویل میں لیکر اس کے بجٹ فراہم کریں اور اس کو نقصان سے بچائیں۔ تلنگانہ آر ٹی سی کے تمام یونینوں نے اسی مطالبہ اور مزدوروں کے دیگر مسائل پر ہڑتال کی نوٹس دی ہے ۔ آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائیز اس کی بھرپور تائید کرتی ہے اورحکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آر ٹی سی کو حکومت اپنی تحویل میں لیکر آر ٹی سی کو مالی بحران سے بچائے اور مزدوروں کے دیرینہ مسائل کو حل کرلے ، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔